امت محمدیہ میں صرف بارہ امام ہیں ان کے علاوہ کوئی امام نہیں ہے، یہ بات رافضی شیعہ کرتے ییں،جنہیں کتب کے اندر اثناعشریہ یا امامیہ لکھا جاتا ہے اور ان کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ بارہ امام نبی اکرم ﷺ کے علاوہ باقی تمام انبیاء سے افضل اور معصوم ہیں اور انکا یہ عقیدہ کفر ہے
اس مسئلہ کو یوں سمجھیں کے ایک ہیں معصوم عن الخطاء اور ایک ہیں محفوظ عن الخطاء
معصوم عن الخطاء فقط انبیاء کرام اور فرشتے ہیں ان کے سوا کسی کو معصوم سمجھنا کفر ہے
معصوم کا معنی یہ ہے کہ ان ہستیوں سے گناہ صادر نہیں ہو سکتا
اور محفوظ عن الخطاء میں اولیاء شامل ہیں یا وہ ہستیاں جن کا انبیاء کرام کے بعض افضل ہونا ثابت ہے محفوظ کا معنی یہ ہوتا ہے کہ ان سے گناہ صادر ہو تو سکتا ہے لیکن اللہ کے فضل وکرم سے یہ اللہ کی خاص پناہ میں ہوتے ہیں یعنی اللہ انکی حفاظت فرماتا ہے
اہل سنت کا یہ عقیدہ ہے کہ غیر نبی جتنا بھی بلند مرتبہ ہوجائے نبی کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا چاہے وہ کتنا ہی افضل کیوں نہ ہو انسانوں میں بس انبیاء کرام معصوم ہیں غیر نبی سے اگرچہ کوئی گناہ صادر نہ ہو وہ پھر بھی معصوم نہیں ہے اسے محفوظ کہتے ہیں
واللہ اعلم
مفتی محمد ربنواز امین چشتی سیالوی