دنیا کی محبت تمام گناہوں کی جڑ ہے


امت کے عقلمند لوگ

امت کے عقل مند لوگ 

امام عبد الرزاق عن معمر عن ایوب عن ابن سیرین!

امام ابن سیرین فرماتے ہیں ایک شخص نے حضرت علی سے قریش کے بارے سوال کیا  لیکن پہلے حضرت علی نے فرمایا 

أرزننا أحلاما إخوتنا بنو أمية ، 
ہم لوگوں میں سب سے عقل مند  صاحب تحمل ہمارے بھائی "بنو امیہ" ہیں۔
[مصنف عبد الرزاق وسندہ صحیح]
۔۔۔۔۔

اسی،طرح کبیر تابعی امام عامر الشعبی کے نزدیک حضور کے سب سے زہین ترین صحابہ کرامؓ

امام احمد بن حنبل روایت کرتے ہیں:
حدثنا عفان، قال: حدثنا وهيب، قال: حدثنا داود، عن عامر، قال: دهاة هذه الأمة أربعة: معاوية، وعمرو بن العاص، ومغيرة بن شعبة، وزياد

امام شعبی فرماتے ہیں:
اس امت کے چار ذہین ترین لوگ ہیں: 
حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ
حضرت عمرو بن العاصؓ، 
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ، 
 زیاد ابن ابیہ
[العلل احمد بن حنبل و سندہ صحیح]

نوٹ: امام شعبی  نے 500 صحابہ کرامؓ کی صحبت پائی تھی۔
 


حیاء ایمان کا حصہ ہے


شیطان کی اقسام

*شیطان کی چار قسمیں ہیں*

 

از فرمودات خواجہ *بہاؤ الدین شہنشاہ نقشبند*، صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ شیطان چار قسم کے ہیں *پہلا شیطان ابلیس* اسی کی *تین صفات ہیں* پہلی صفت لعین

(رحمت سے دور کیا گیا)

 دوسری رجیم 

(سنگسار کیا گیا)

تیسری مرید ،

(نافرمان سرکش)

 دوسرا شیطان خبیث جنات یہ ابلیس کی صفتِ لعنت سے موصوف ہوتے ہیں،

 تیسرا شیطان مفسد اور تخریب کار انسان یہ ابلیس کی صفت رجیم سے موصوف کیا جاتا ہے۔ 

چوتھا شیطان بے غیرت انسان یہ ابلیس کا صفت مرید سے متصف کیا جاتا ہے ۔

تفسیر نعیمی جلد 17 صفحہ 589


پانچ اشخاص کے پانچ مقام

*پانچ اشخاص کے لئے پانچ بہترین جگہیں*

 

حکیم ترمذی رحمۃ ﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ پانچ شخصوں کے لیے پانچ جگہ سے بہتر کوئی مقام نہیں ہے :

1: لڑکے کے لئے مکتب

2: جوان کے لئے مکانِ طلبِ علم

3: بوڑھے کے لئے مسجد

4: عورت کے لئے گھر

5: اور مُوذی کے لئے قید خانہ۔

 

(بستان المحدثین، صفحہ 166، کراچی)