عالمی تنظیم تحفظ قرآن حکیم کے تحت آستانہ عالیہ چاہڑ باجوہ شریف میں
پیر طریقت رہبر شریعت کشتئہ عشق امام احمد رضا پیر سید قمر سجاد بخاری شاہ صاحب زید مجدہ
چاہڑ باجوہ میں قرآن محل شریف کے نظام کو سنبھال رہے ہیں آپ اور آپ کے اہل محبت مریدین اور اہل علاقہ سے اہل وفا لوگ قرآن کریم کے تحفظ کے لیے سید قمر سجاد بخاری شاہ صاحب کے ساتھ ہیں
سید قمر سجاد بخاری وہ ہستی ہیں کہ جنہوں نے جب سے امام الغیرت مفتی فضل احمد چشتی دامت برکاتہم العالیہ کے بیانات سنے اور دیدار سے مستفید ہوے تو آپ نے آہستہ آہستہ دنیا داری سے کنارہ شروع کیا اور راہ حق اور مرشد کامل کی تلاش میں خاک چھاننے لگے
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے خادم علم والعلماء استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر سلطان المدرسین قمر الواعظین پیر طریقت رہبر شریعت مفتی محمد عارف محمود سیالوی چشتی صاحب سے مرید ہوکر فیض باکمال حاصل کیا اور پھر مرشد گرامی کی خدمت میں رہ کر علم مدین کے چشمے سے اپنے قلب کی زمین کو سیراب کیا اور عمل کی زمین کا شاداب کیا
بہت سے سادات دیکھے ہیں پر نسب پہ فخر نہ کرنا عاجزی کرنا مریدین سے محبت کرنا علماء و مفتیان کرام اور دین کے طلباء سے خاص محبت ہوتی ہے ان کو حق کے داعی اور جناب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبت کا دم بھرنے والے خلفائے راشدین سے محبت رکھنے والے ازواج مطہرات اور اہل بیت کا ادب کرنے اور لوگوں کو درس دینے والے ہیں
اللہ قبلہ شاہ صاحب اور آپکے پیرو مرشد کو تاحیات دین کاخادم رکھے آمین